میرا بچہ آٹسٹک ہے، کیا اسے ایک سے زیادہ زبانیں سیکھنی چاہئیں ؟

main

اپنے بچوں کے ساتھ اپنی زبان بولنے کو ترجیح دینا فطری ہے۔ اگر آپ فکر مند ہیں کہ اپنے آٹسٹک بچے کے ساتھ اپنی زبان بولنا ایک مسئلہ ہو گا، تو یہ کتابچہ آپ کے لیے ہے۔


آٹزم کیا ہے؟

آٹزم کیا ہے؟

آٹزم ایک زندگی بھر کی حالت ہے جو دماغ کی نشوونما اور کام کرنے کے طریقے

آٹزم کا سبب کیا ہے؟

زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ آٹزم کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے، اور بعض اوقات یہ موروثی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ آٹزم بچے کی پیدائش سے پہلے شروع ہو جاتا ہے، چاہے اسے نظر آنے میں چند سال لگ جائیں۔ آٹزم خراب پرورش ، ویکسین، انفیکشن، خوراک یا صدمے کی وجہ سے نہیں ہوتا ہے۔

کیا کوئی علاج ہے؟

نہیں، کوئی علاج نہیں ہے، اور علاج کی ضرورت نہیں ہے. کوئی بھی علاج جو علاج ہونے کو ظاہر کرتا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔

کون آٹسٹک ہو سکتا ہے؟

کسی بھی جنس، کسی بھی جلد کے رنگ، کسی بھی ثقافت، کسی بھی علاقے ، کسی بھی مذہب کے لوگ آٹسٹک ہوسکتے ہیں۔

کیا "عمر کے بڑھنے کے ساتھ" آٹزم کا ختم ہونا ممکن ہے؟

نہیں، آٹسٹک لوگوں کے تجربات اور صلاحیتیں ان کی زندگی کے دوران ہر ایک کی طرح بدل جاتی ہیں، لیکن وہ ہمیشہ آٹسٹک ہی رہیں گے۔ آٹزم ان کی شناخت کا ایک اہم حصہ ہے۔

آٹسٹک لوگ کیا کر سکتے ہیں؟

آٹسٹک لوگ بڑے کام کر سکتے ہیں، بالکل ایسے ہی جیسے غیر آٹسٹک لوگ۔ بس وہ کچھ چیزیں مختلف طریقے سے کر سکتے ہیں


کیا آٹسٹک بچوں کے لیے ایک سے زیادہ زبانیں سننا یا بولنا اچھا ہے یا برا؟

کیا متعدد زبانوں کے ساتھ بڑا ہونا آٹسٹک بچوں کو الجھا دیتا ہے؟

نہیں، یہ انہیں الجھن میں نہیں ڈالتا۔

کیا دو زبانیں بولنا ہر زبان کو سیکھنا مشکل بناتا ہے؟

ایسا نہیں ھے. آٹسٹک بچوں کو زبان کے ساتھ مشکلات ہو سکتی ہیں، لیکن وہ پھر بھی کئی زبانیں سیکھ سکتے ہیں۔ اس میں انہیں تھوڑا زیادہ وقت لگ سکتا ہے، لیکن یہ تمام دو زبانیں بولنےوالے بچوں کے لیے عام ہے۔

اگر میرا بچہ نہ بولے تو کیا ہوگا؟

اگر آپ کا بچہ نہیں بولتا ہے تب بھی وہ کئی زبانیں سمجھ سکتے ہیں ۔ اپنے بچے کے ساتھ کئی زبانیں بولنے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

کیا مجھے اپنی زبان بولنا بند کر دینی چاہیے اور اس کی بجائے انگریزی استعمال کرنی چاہیے؟

بولیں جس میں آپ سب سے زیادہ آرام دہ ہوں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ والدین اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔

کیا دو زبانوں کے ساتھ بڑے ہونے سے میرے بچے کے لیے چیزوں کو سیکھنا اور سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے؟

نہیں، کئی زبانوں کے ساتھ بڑا ہونا آپ کے بچے کی سوچ اور سیکھنے کی مہارتوں کے لیے برا نہیں ہے۔

کیا میرے آٹسٹک بچے کے لیے کئی زبانوں کے ساتھ بڑے ہونے کے بارے میں اچھی چیزیں ہیں؟

جی ہاں، بہت سی اچھی چیزیں! آپ کی زبان آپ کے بچے کو اپنے خاندان اور کمیونٹی سے جڑنے میں مدد دے گی۔ یہ ان کی آئندہ زندگی کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ کئی زبانیں جاننے سے لوگوں کو سمجھنے، تفریحی سرگرمیوں تک رسائی حاصل کرنے اور ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔


کئی زبانوں کے ساتھ پروان چڑھنا آٹسٹک بچوں کے لیے برا نہیں ہے۔

یہ زندگی میں بہت سی چیزوں کے لیے بھی اچھا ہو سکتا ہے: کمیونٹی کا حصہ بننا، نئی چیزیں سیکھنا، مزید مواقع تک رسائی حاصل کرنا …

کئی زبانوں کے ساتھ بڑے ہونا آٹسٹک لوگوں کے لیے اتنا ہی اچھا ہے جتنا کہ یہ سب کے لیے ہے۔

اگر آپ اپنے آٹسٹک بچے کے ساتھ اپنی زبان بولنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کچھ غلط نہیں کر رہے ہیں۔

ایک یا دو زبانیں، اپنے خاندان کے لیے بہترین آپشن کا انتخاب کریں۔

happy